ہندو خواتین کو چھوڑ دینے والے مردوں کے خلاف بھی یکساں قانون کیوں نہیں : اپوزیشن

نئی دہلی ۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تین طلاق پر پابندی عائد کرنے والے آرڈیننس کی منظوری کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آخر حکومت نے ہندوخواتین کو چھوڑنے والے ہندو مردوں کیلئے اسی طرح کے دفعات کیوں نہیں عائد کئے۔ اپوزیشن اور خواتین کی تنظیموں کے کارکنوں نے کہاکہ ہندو مرد بھی اپنی بیویوں کو چھوڑ دیتے ہیں ۔یہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ اس کو سیاسی فٹبال بنایا گیا ہے۔ آرڈیننس میں مسلم خواتین کے مسائل کو نظرانداز کردیا گیا ۔ کانگریس نے کہا کہ اس آرڈیننس سے مسلم خواتین کیساتھ کوئی انصاف نہیں ہوگا۔