لکھنو 24 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش پولیس کو آج سخت چوکس کردیا گیا ہے کیونکہ آر ایس ایس سے ملحقہ ہندو جاگرن منچ نے علیگڈھ کے تمام اسکولس کو کرسمس منانے کے خلاف انتباہ دیا ہے ۔ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر آنند کمار نے بتایا کہ تمام ضلع پولیس سربراہان کو چوکسی بڑھادینے کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ کرسمس تقاریب کے پرسکون انعقاد کو یقینی بنائیں۔ جو لوگ کسی کو دھمکانے کی کوشش کریں ان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی دی گئی ہے ۔
منڈسور فائرنگ ‘ جیوتر آدتیہ سندھیا سالگرہ نہیں منائیں گے
بھوپال 24 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر جیوتر آدتیہ سندھیا نے کہا کہ وہ منڈسور میں پولیس فائرنگ میں کسانوں کی ہلاکت کے پیش نظر یکم جنوری کو اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے ۔ منڈسور میں پولیس فائرنگ میں چھ کسان ہلاک ہوئے تھے ۔