ہندو اپنی بیٹیوں کا تحفظ کریں سادھوی نرنجن جیوتی

الاپزا(کیرالا) ۔31 اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) منسٹر آف اسٹیٹ فوڈ پراسسنگ سادھوی نرنجن جیوتی نے ہندؤ طبقہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کا تحفظ کریں ۔ انھوں نے سری نارائنہ گرو جینتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں لڑکیوں اور والدین دونوں کو چوکس رہنا چاہئے ۔ ہندو طبقہ کو چاہئے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو غلط عقیدہ رکھنے والوں کے اثر و رسوخ سے بچائیں۔ حالیہ مذہبی بنیادوں پر جاری کردہ مردم شماری ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے اُنھوں نے اسے تشویش ناک قرار دیا ۔ انھوں نے کہاکہ اب وقت آچکا ہے کہ ہندو فرقہ متحد ہوجائے ۔ ہمیں ایک ہی رسی کا حصہ ہونا چاہئے ۔ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کو بلا لحاظ ذات پات یا مذہب فوائد پہونچائے جارہے ہیں ۔