پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی سیرت سے بے حد متاثر : رام جیٹھ ملانی ، دہلی میں عیدملن تقریب ، سرکردہ شخصیتوں کی شرکت و مخاطبت
محمد نعیم وجاہت
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : نائب صدر جمہوریہ ہند جناب حامد انصاری نے کہا کہ ہندو مسلم اتحاد کے بغیر ملک میں امن و امان ممکن نہیں ہے ۔ عیدین اور تہواریں آپس میں مل میلاپ کا بہترین پلیٹ فارم ہیں ۔ مشہور قانون داں رام جیٹھ ملانی نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی سیرت نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے ۔ آل انڈیا مینارٹیز فورم و انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن کی جانب سے دہلی میں یادگار عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ دونوں تنظیموں کے بانی صدر مسٹر جابر پٹیل فرزند جناب صابر پٹیل نے اس کی صدارت کی ۔ اس تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین مرکزی وزراء ، سفیران مملکت ، مشائخین و علمائے کرام کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیتوں نے شرکت کی ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب حامد انصاری نے عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تمام مذاہبوں ، طبقات اور مختلف مکتب فکر رکھنے والے عوام کا گلدستہ ہے ۔ ہندو مسلم اتحاد کی تقریب نے انہیں متاثر کیا ہے ۔ ہندو مسلم اتحاد کے بغیر ترقی امن و امان ممکن نہیں ہے ۔ ایسی تقاریب ملک کے تمام شہروں میں منعقد ہونی چاہئے تاکہ آپسی میل ملاپ میں اضافہ ہوسکے ۔ مشہور قانون داں رام جیٹھ ملانی نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے مگر مذہب اسلام کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں اور پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی سیرت سے بے حد متاثر ہیں ۔ ان کی زندگی دنیا کے لیے مثالی نمونہ ہے ۔ پیغمبر اسلام ﷺ نے دنیا کو امن و امان ، بھائی چارگی ، اتحاد ایک دوسرے کا احترام کرنے کا پیغام دیا ہے جس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس تقریب میں صدر کانگریس مسز سونیا گاندھی کے پیغام مبارکباد کو پڑھ کر سنایا گیا ۔ سابق مرکزی وزیر مسٹر مرلی منوہر جوشی نے کہا کہ یہ تقریب عید ملاپ میں عید ملن ہندو مسلم اتحاد نمایاں طور پر نظر آرہا ہے ۔ سابق مرکزی وزیر اقلیتی امور مسز نجمہ ہپت اللہ نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔ ریاستی وزیر داخلہ تلنگانہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے اور سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے قومی اتحاد کو وقت کا اہم تقاضہ قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان ایسا گلستان ہے جہاں ہر قسم کے پھول کھلتے ہیں جو ہندو مسلم ، سکھ اور عیسائی کہلاتے ہیں ۔ صدر آل انڈیا مینارٹیز فورم و انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن مسٹر جابر پٹیل نے کہا کہ ہندو مسلم اتحاد اور ہماری تہذیب ہندوستانی جمہوری ملک کی روح ہے جو ہمارے رشتوں کو مضبوط بنانے میں سنجیونی کا کام کرتی ہے ۔ ہمارے آپسی رشتوں کو مزید مستحکم بنانے میں معاون و مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ ملک کے تمام مذاہب و طبقات کے میل ملاپ کو حقیقی بنانے کے لیے و مذہب ، ذات پات اور جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر مختلف پروگرامس کا اہتمام کرتے ہیں جس میں عید ملن تقریب بھی شامل ہے ۔ ان تقاریب میں مختلف مکتب فکر اور تمام شعبہ جات کی شخصیات کو مدعو کرتے ہیں تاکہ ایک دوسرے سے ملاقات ہوسکے اور ملک کے تازہ حالت اور مسائل پر تعمیری انداز اور خوشگوار ماحول میں آپسی گفتگو ہوسکے ۔ اس موقع پر مرکزی وزراء مسٹر وجئے گوئل ، مسٹر سریش پربھو ، ڈاکٹر ہرش وردھن ، مسٹر وجئے سمپل ، مسٹر راجیو پرتاپ روڈی ، مسٹر مہیندر ناتھ پانڈے ، مسٹر سنجے بالین ، مسٹر ہری بھائی چودھری ، مسٹر سدانند گوڑا مسٹر اروپیندر شاور ، صدر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی مسٹر شردپوار قومی سکریٹری جنرل مسٹر سیتارام یچوری ، لوک سبھا کے قائد مقننہ جے ڈی یو مسٹر کے سی تیاگی ، قومی سکریٹری سی پی آئی مسٹر ڈی راجہ سابق مرکزی وزیر مسٹر رحمن خاں ، ارکان پارلیمنٹ مسٹر ٹی دیویندر گوڑ ، مسٹر ادریس ، مسز بی رینوکا ، مسٹر راجیو گوڑا ، مسز نازنین فاروق ، مسٹر بدر الدجی خاں ، مسز ممتاز ، سنگیتا ، مسٹر محمد فیصل ، مسٹر احمد حسن عمران ، مسٹر ای ٹی بشیر ، مسٹر انیل ساون ، مسٹر پی گوردھن ریڈی ، مسٹر آنند بھاسکر ، مسٹر وینوگوپال ، مسٹر علی انور ، مسٹر ندیم الحق مسٹر ماجد میمن ، مسٹر سراج الدین اجمل ، مسٹر قیصر علی صدر نشین قومی حج کمیٹی مسٹر حاجی عبدالسلام ، مسٹر عاشق علی ٹک ، مسٹر محمد سلیم ، مسٹر جاوید علی خاں ، مسٹر نیش چندر مشرا ، مسٹر سلیم چودھری ، جسٹس لکور ، جسٹس سملیشور ، جسٹس ساپرے ( تمام سپریم کورٹ ) جسٹس آرسی مصرا صدر نشین آرمی فورس ٹریبونل جسٹس ستیندر کمار صدر نشین گرین ٹریبونل آف انڈیا سفرا میں سفیر افغانستان ، فلسطین ، جارڈن ، لیگ آف عرب اسٹیٹ ، آسٹریا ، منگولیا ، یمن ، بحرین ، کویت ، عمان سومالیا ، سوڈان وغیرہ شامل تھے ۔ جسٹس ایشوریا قومی صدر نشین بی سی کمیشن خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ صدر مینگو گرو اسوسی ایشن مسٹر صابر پٹیل نے مہمانوں کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا ۔ دیگر مہمانوں میں مسٹر اعجاز احمد خاں ، میر عارف الدین سراج قادری (جدہ ) ، کبیر صدیقی ، مسٹر قیوم انور ٹی نیوز ، مسٹر جوہر سرکار ڈائرکٹر جنرل دور درشن ، کانگریس قائد مسٹر خلیق الرحمن ، سید نور ، دلاور پٹیل ، ساجد پٹیل ، سلمان عرفان امتیاز پٹیل ، ابو پٹیل ، فیروز کے علاوہ سکریٹری آل انڈیا میناریٹی فورم و انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن مسٹر عتیق صدیقی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی اظہار تشکر بھی کیا ۔۔