تمکورو (کرناٹک) ۔ 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے متحدہ ہندو سماج کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بعض طاقتیں اسے مذہبی نقطہ نظر سے تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے سنتھ سمیلن کے افتتاح کے بعد کہا کہ دنیا میں بعض طاقتیں ہندو سماج کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ یہ طاقتیں ہم سے دور کرچکی ہیں۔ یہ لوگ بعد میں ہندو سماج کے دشمن بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا آئینہ پیش کرنا ہوگا جس میں ہندو سماج کے اتحاد کا مظاہرہ ہو۔ وی ایچ پی انٹرنیشنل جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا کہ ہندو سماج کو درپیش مسائل سادھو اور سنتھ مؤثر طور پر حل کرسکتے ہیں۔ سری روی شنکر نے بھی ہندوستان میں بڑھتی مذہبی تبدیلی پر تشویش ظاہر کی اور اسے روکنے پر زور دیا۔