ہندوستان 2022 میں جی 20 کی میزبانی کرے گا

نئی دہلی ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ ہندوستان سال 2022 میں جی 20 چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرے گا ۔ اس سال ہندوستان اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائے گا ۔ سال 2022 میں ہندوستان کی 75 ویں یوم آزادی کا جشن منایا جائے گا ۔ ہم نے اٹلی سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم کو 2021 کے بجائے 2022 میں جی 20 چوٹی کانفرنس کی میزبانی کا موقع دیا جائے تو یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہوگی ۔ اس پر اٹلی نے ہماری درخواست کو قبول کیا ہے ۔ دیگرملکوں نے بھی قبول کرلیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے 2022 ہندوستان آنے کے لیے عالمی قائدین کو دعوت بھی دی ہے ۔ مودی 3 روزہ دورہ پر بیونس انرس کے دارالحکومت ارجنٹائن میں ہیں ۔۔