نئی دہلی 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ ہندوستان طاقتور زلزلہ کے بعد صورتحال سے نمٹنے نیپال کی ہر ممکنہ انداز میں مدد کرنے کا پابند ہے ۔ صدر جمہوریہ نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ انہیں نیپال میں ہلاکت خیز زلزلہ میں ہوئے جان و مال کے شدید نقصان پر صدمہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مشکل کے اس وقت میں صورتحال سے نمٹنے نیپال کی ہر ممکنہ مدد کرنے کا پابند ہے ۔ انہوں نے ملک میں متاثرہ ریاستوں سے بھی کہا کہ وہ زلزلہ سے متاثرہ افارد کی ہر ممکنہ مدد کیلئے تمام تر اقدامات کریں۔