واشنگٹن 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ نظم و نسق نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اگر ہندوستان H1-B مسئلہ کو اُٹھاتا ہے تو امریکہ اِس کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ H1-B ویزا مسئلہ کے بارے میں بات چیت کا کوئی منصوبہ تو نہیں ہے لیکن یہ مسئلہ اُٹھایا گیا تو امریکی عہدیدار جواب دیں گے۔ فی الحال صدر کے احکامات میں H1-B کے موجودہ قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔
موزامبق میں 5.8شدت کا زلزلہ
استنبول، 24 جون (رائٹر) موزامبق کے شمال مغربی شہر بیرہ میں 5.8شدت کا زلزلہ آیا ۔ یہ بات امریکی ارضیاتی سروے نے بتائی ہے ۔اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی اس کے علاوہ فی الحال مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے ۔