نئی دہلی۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ ہندوستان کے زائد از 27 سیٹلائیٹس کارکرد ہیں۔ ان میں سے 11 سیٹلائیٹس کمیونیکیشن نیٹ ورک کیلئے کام کررہے ہیں۔ آئندہ ماہ ایک اور سیٹلائیٹ داغا جائے گا۔ مملکتی وزیر ، وزیراعظم کے دفتر کے اُمور مسٹر جیتندر سنگھ نے وقفہ صفر کے دوران بتایا کہ آئندہ ماہ مزید ایک سیٹلائیٹ کو داغا جائے گا۔
امریکی خاتون مسافر گرفتار
امرتسر۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی خاتون کو ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا اور اس کے پاس سے 25 کارآمد کارتوس ضبط کرلئے گئے جو مبینہ طور پر اس کے سامان میں پوشیدہ تھے۔ منجیتا کور ڈھلن عمر 52 سال جس کے دادا دادی پنجاب کے متوطن ہے۔ اسے گرو رام داس انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔