ہندوستان کے پہلے اینٹی سیٹلائٹ میزائل ٹسٹ پر امریکہ کا تبصرہ

واشنگٹن ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پہلے اینٹی سیٹلائٹ میزائل ٹسٹ کا نوٹ لیتے ہوئے امریکہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ خلائی اور تکنیکی تعاون میں باہم دلچسپی کا مظاہرہ جاری رکھے گا البتہ امریکہ نے خلائی ملبہ پر اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا۔ یاد رہیکہ چہارشنبہ کو وزیراعظم ہند نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ ایک لائیو سیٹلائٹ کو مار گراتے ہوئے ہندوستان نے اپنے پہلے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا کامیاب ٹسٹ کیا تھا اور اس طرح امریکہ، روس اور چین کے بعد ہندوستان وہ چوتھا ملک بن گیا ہے جس کے پاس دشمنوں کے سیٹلائٹس کو مار گرانے کی اہلیت پیدا ہوگئی ہے۔ ٹسٹ ایک ایسے علاقہ میں کیا گیا جہاں خلائی ملبہ کا وجود نہ ہو۔ وائیٹ ہاؤس نے اس بات کا بھی نوٹ لیا ہے کہ اس ٹسٹنگ کے ذریعہ ہندوستان بیرون خلاء ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونانہیں چاہتا۔