ہندوستان کے علاقہ چیرا پونجی میں ورلڈ ریکارڈ 48 گھنٹوں میں 2493 ملی میٹر بارش

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ہندوستان میں چیراپونجی مقام پر دو روز 48 گھنٹوں کی بارش کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہوا ہے جب کہ اس دوران 2493 ملی میٹر 98.15 انچ بارش ، 15 اور 16 جون 1995 کو ریکارلاکی گئی ۔ ورلڈ میٹرو لوجیکل آرگنائزیشن نے جنیوا سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارش نے پچھلا ریکارڈ 48 گھنٹوں میں 2467 ملی میٹرس 97.1 انچ بارش کا تھا ٹوٹ چکا ہے ۔ ورلڈ میٹرو لوجیکل آرگنائزیشنکے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے چیراپونجی علاقے میں ہوئی بارش ورلڈ ریکارڈ قرار دیا ۔ چیراپونجی علاقہ ریاست میگھالیہ میں واقع ہے ۔ ڈبلیو ایم او کے ماہرین ارجنٹینا ، کولمبیا ، فرانس ، جرمنی ، ہندوستان ، مراقش اسپیس ، امریکہ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔