واشنگٹن 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان کے جنوب ایشیائی ممالک کے لئے اطلاعات کے شعبہ کو وسیع تر کرنے سیٹلائیٹ لانچنگ کے منصوبہ کا خیرمقدم کیا ہے کیوں کہ اس کے ذریعہ خطہ میں روابط کے تسلسل کو قائم رکھا جاسکتا ہے۔ نیپال میں گزشتہ سارک اجلاس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے اس سلسلہ میں اعلان کیا تھا۔ ہند ۔ امریکہ حکمت عملی اور کمرشیل مذاکرات کے بعد امریکہ کی جانب سے سارک ممالک کے لئے ہندوستان کے سیٹلائیٹ منصوبہ کی امریکہ نے زبردست ستائش کی تھی۔ یاد رہے کہ ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، پاکستان، افغانستان، مالدیپ اور سری لنکا سارک کے ارکان ہیں جبکہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تکنیکی لاء انفورسمنٹ، سائبر آر اینڈ ڈی اور گنجائش سازی کے شعبوں میں مزید بہتری پیدا کرنے باہم رضامندی کا تبادلہ ہوچکا ہے۔