اسلام آباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے اشارہ دیا ہے کہ پاکستان پیشگی شرائط کے بغیر ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔ خطہ میں امن کی بحالی کے لیے بات چیت ہی واحد راستہ ہے ۔ نواز شریف نے مالٹا میں دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون سے اپنی ملاقات کے دوران یہ اشارہ دیا کہ پاکستان اب کسی پیشگی شرط کے بغیر بات چیت کرنے تیار ہے ۔ پاکستانی ٹی وی چیانل نے رپورٹ دی ہے کہ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ہندوستان کے بشمول تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جائے ۔ ہندوستان اور افغانستان کے بشمول تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنایا جائے گا ۔