ہندوستان کے ساتھ مزید مشترکہ بنیادیں

تلاش کرنے کا امریکہ کو موقع : وزیردفاع امریکہ
واشنگٹن ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان غالباً ایک واحد قوم ہے جہاں امریکہ کو زیادہ مشترکہ بنیادیں دونوں ممالک کیلئے تلاش کرنے کا موقع حاصل ہے تاکہ ایک دوسرے کے مفادات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ وزیردفاع امریکہ جم مٹیس نے کہا کہ ہندوستان امریکہ کا ایک بڑا دفاعی شراکت دار ہے اور وہ کثیر تعداد میں ہتھیار اور نگرانکار ڈرون طیارے امریکہ سے خریدنا چاہتا ہے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے حال ہی میں سرکاری محکموں کو حکم جاری کیا تھا کہ بیرون ملک اپنے اسلحہ کی فروخت میں اضافہ کریں جن میں ترقی یافتہ ڈرون طیارے بھی شامل تھے جسے اتحادی افواج استعمال کرسکتی ہیں۔ امریکہ کا یہ اقدام امکان ہیکہ ہندوستان جیسے ممالک کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ غالباً اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہیکہ ہم اس علاقہ کا بحیثیت مجموعی جائزہ لے رہے ہیں۔