ہندوستان کے دیسی ساختہ سوپر سانک انٹرسیپٹر میزائیل کی کامیاب آزمائش

بلسور (اوڈیشہ) ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کامیابی سے دیسی ساختہ سوپر سانک انٹرسیپٹر میزائیل کی آزمائشی پرواز کی۔ یہ میزائیل دشمن کے ملک کی طرف کم بلندی پر آنے والے کسی بھی میزائیل کو تباہ کرسکتا ہے۔ اس آزمائش سے ہندوستان کی بین البراعظمی میزائیل دفاع مہارت کا ثبوت ملتا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ مشن کے تمام مقاصد کامیابی سے حاصل کرلئے گئے۔ یہ آزمائشی پرواز جزیرہ عبدالکلام سے جو اوڈیشہ میں واقع ہے، کئی گئی تھیں۔ یہ اس میزائیل کی اندرون ایک ماہ دوسری آزمائشی پرواز تھی اور ہندوستانی میزائیل دفاعی نظام کو جو کئی مرحلوں پر مشتمل ہے، عالمی سطح پر ایک مقام دلوانے کی کوشش کا حصہ تھی۔