ہندوستان کے دستور نے ملک و قوم کو آج بھی مستحکم رکھا ہے : این سی پی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل 

ممبئی : این سی پی کے سینئر لیڈر او ر سابق نائب وزیر اعلی چھگن بھجبل نے کہا کہ ہندوستان کے دستور نے آج بھی ایک عرصے گذرنے کے جانے کے باوجود ملک کو مضبوط او رمستحکم رکھا ہے او ر مستقبل میں بھی ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک و قوم کو متحد رکھتے ہوئے فرقہ پرستوں اور تفرقہ پیدا کرنے والوں کو شکست دینا ہوگا ۔ چھگن بھجبل آل انڈیا مسلم اوبی سی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ’’سنو دھان سمان سمیلن ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی عوام میں پھو ٹ ڈال کر تقسیم کر کے سیاست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ لیکن ملک کی ترقی او رخوشحالی سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ او بی سی وابستہ ہر فرد کو ریزروریشن ملنا چاہئے ، کیو نکہ ان کے پیشہ کے لحاظ سے انہیں یہ حق چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہندؤوں میں او بی سی کو ریزروریشن کا حق ملا ہے اس کیلئے مسلمانوں کو بھی حق ملا ہے اس کے لئے مسلمانوں کو بھی اس درجہ میں ریزر وریشن حاصل ہونا لازمی ہے ۔

چھگن بھجبل نے کہا کہ مسلمانوں کا بھی اس ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان پر الزام لگا نے والے شر پسندوں کو معلو م ہونا چاہئے کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں مسلمانوں نے بھی حصہ لیا تھا ۔