ہندوستان کے دباؤ کے آگے آسانی سے نہ جھکنے وزیراعظم ملائیشیا مہاتر محمد کا اعلان

کوالالمپور۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ملائیشیا مہاتر محمد نے کہا کہ اُن کی حکومت آسانی سے متنازعہ مبلغ اسلام ذاکر نائیک کی اُن کی مبینہ دہشت گردی اور غیرقانونی رقم کی منتقلی کے سلسلے میں ہندوستان کی تحویل میں دینے کے مطالبہ کے سامنے آسانی سے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین دن قبل ان کی ملاقات ذاکر نائیک سے ہوچکی ہے ۔ ان کی حکومت ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی مطالبہ کو تسلیم کرنے سے پہلے تمام عناصر کا جائزہ لے۔