اسلام آباد ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جماعت دعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے پاکستانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان کریں ۔ لائین آف کنٹرول اور سرحدی علاقوں پر ہندوستان کی بلااشتعال فائرنگ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے خلاف جہاد کرنا ہوگا ۔ جماعت الدعوۃ کے ہزاروں ارکان نے کراچی پریس کلب میں جمع ہوکر ہندوستانی جارحیت کی مذمت کی ۔ اس کانفرنس میں شریک افراد کے ہاتھوں میں بیانر اور پلے کاڈرس تھے ۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف جہاد کا اعلان کرنے کا نعرہ بلند کیا ۔ جماعت الدعوۃ کے صدر کے علاوہ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی جماعت اسلامی کے قائدین اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائدین بھی شریک تھے ۔