سری ہری کوٹہ۔28ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اور بڑااقدام کرتے ہوئے جو پُرعزم اور کم لاگتی خلائی پروگرام کا ایک حصہ ہے ‘ اسرو کا قابل اعتماد ورک ہارس پولار سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی ) نے اپنی 31ویں پرواز میں آسٹروساٹ اور 6معاون مسافربردار طیاروں کو مدارمیں نصب کردیا ۔ قبل ازیں تقریباً 25منٹ قبل اس راکٹ نے ستیش دھون خلائی مرکز سے پرواز کی تھی ۔ اسرو کے صدر نشین اے ایس کرن کمار نے اس پرواز کو خوشی کے نعروں کے درمیان کامیاب قرار دیتے ہوئے پوری اسرو برادری کو اُس کے حیرت انگیز کام پر مبارکباد پیش کی ۔ تقریباً 1513 کلوگرام وزنی آسٹروساٹ پہلا مصنوعی سیارہ ہے جو پی ایس ایل وی سی۔30 نے اس کے مدار میں نصب کیا ہے ۔ خلاء میں دیگر 6مصنوعی سیارے تقریباً تین منٹ میں روانہ کئے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی 20ممالک بشمول جرمنی ‘ فرانس ‘ کینیڈا ‘ برطانیہ کے 51 مصنوعی سیارے خلاء میںپہنچ گئے ۔