نئی دہلی ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی معیشت نے جاریہ مالی سال 7.4 فیصد کی شرح سے ترقی ہورہی ہے جس کی وجہ سے اس نے چین کو شکست دے دی ہے اور دنیا کی تیز رفتار ترین فروغ پذیر معیشت بن گیا ہے۔ قبل ازیں اعداد و شمار کے طریقہ میں ترمیم کے بعد پتہ چلا کہ اکٹوبر تا ڈسمبر ہندوستان کی شرح ترقی 7.5 فیصد رہی اور یہ ایشیاء کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن گیا۔ دریں اثناء ہندوستان کی ماہانہ فی کس آمدنی معیار زندگی کے اعتبار سے امکان ہیکہ 7378 روپئے فی کس ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے طریقہ میں ترمیم کے بعد اس کا انکشاف ہوا۔ سابقہ مالی سال میں فی کس آمدنی کے تخمینہ کے مطابق اس میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ مالی سال 6699 روپئے ماہانہ فی کس آمدنی کی حکومت نے آج اعداد و شمار جاری کئے ہیں جن سے یہ انکشافات ہوئے۔