بیجنگ ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ غیر این پی ٹی ممالک کے نیوکلیئر سپلائرس گروپ(MSG) میں شمولیت کیلئے اس کے موقف میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے جس سے ہندوستان کے اس باوقار گروپ میں شمولیت کے امکانات پر ایک بار پھر شک و شبہ کے بادل چھا گئے ہیں۔ یاد رہیکہ رائے شماری کے ذریعہ کسی بھی ملک کی رکن سازی کی جاتی ہے جس کیلئے ہندوستان کوچین کی تائید بیحد ضروری ہے۔