ہندوستان کی آج جنیوا۔ I Iمیں شرکت

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی سرپرستی والی بین ا لاقوامی کانفرنس برائے شام میں حصہ لے گا جو کل سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی، جس میں تمام متحارب فریقوں ، دیسی اور بین الاقوامی گروپوں کو یکجا لایا جائے گا تاکہ موجودہ بحران کی یکسوئی کرتے ہوئے اس عرب ملک میں جاری لڑائی کا کوئی سیاسی حل تلاش کیا جا سکے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر امور خارجہ سلمان خورشید اس جنیوا ۔ II کانفرنس میں حصہ لیں گے جسے ہندوستان عالمی اور علاقائی طاقتوں کے متفقہ موقف کے ابھراؤ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ ہندوستان خود اپنے معلنہ موقف کے ساتھ شرکت کر رہا ہے کہ اس لڑائی کے تمام فریقوں کو شامل کرتے ہوئے بحران کی جامع سیاسی یکسوئی کی حمایت کی جائے۔ ہندوستان کا موقف ایک اس بحران کا کوئی بھی فوجی حل نہیں ہوسکتا۔

عبدالکریم ٹنڈا 33 کیسوں میں ملوث
نئی دہلی ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج یہاں ایک عدالت کو بتایا کہ مبینہ لشکر طیبہ کارندہ اور ماہر بم ساز عبدالکریم ٹنڈا دہلی اور دیگر ر یاستوں میں 1994 اور 1998 ء کے درمیان دہشت گردانہ حملے کے 33 معاملوں میں ملوث ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سنجے کھنکوال کو تحریری جواب میں کہا کہ ملزم ٹنڈا کے خلاف دہلی میں جملہ 22 کیسس درج ہیں۔ یہ ملزم صرف چار کیسوں میں گرفتار ہوا ہے۔