نئی دہلی 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے ایک اور سیاسی طوفان برپا کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے کارگل جنگ خالص مسلم سپاہیوں کے باعث جیتی، ہندو سپاہیوں نے کچھ نہیں کیا۔ مسلم سپاہیوں نے ہندوستان کیلئے کارگل چوٹیوں پر اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا۔ اِس بیان کے ردعمل میں سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے کہاکہ یہ جنگ کسی ایک طبقہ نے نہیں بلکہ ہندوستانیوں نے جیتی ہے۔