نئی دہلی ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پڑوسی ممالک پاکستان اور نیپال نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مذاکرات پر زور دیا۔ پاکستان نے جامع فریم ورک کے احیاء کی خواہش ظاہر کی اور نیپال نے توقع کی کہ دستور سازی پر پیدا شدہ کشیدگی کو بات چیت کے ذریعہ دور کیا جاسکتا ہے ۔ ہندوستان کے ساتھ مسائل کی یکسوئی بات چیت سے ہی ہوسکتی ہے ۔ پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہندوستان عبدالباسط نے کہا کہ باہمی تعاون سے ہی علاقائی استحکام قائم ہوگا ۔نیپال کے سفیر برائے ہند دیپ کمار اپادھیائے نے بھی یہاں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسی طرح اپنے جذبات کا اظہار کیا۔