پانا جی ۔ 17 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آل انڈیا ہندو کنونشن نے آج ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے ہندوستان اور نیپال کو ’ ہندو راشٹر ‘ قرار دینے کا مطالبہ کیا ۔ ہندو جن جاگرتی سمیتی لیڈر سی پنگالے نے بتایا کہ مختلف ہندو اور محب وطن تنظیمیں ہندو راشٹر کے لیے کوشش کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کنونشن میں دیگر کئی قرار دادیں بھی منظور کی گئیں ہیں ۔۔