ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا موقف دینے کی تجویز نہیں : پاکستان

اسلام آباد۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو پسندیدہ ترین ملک کا موقف دینے کی کوئی تجویز فی الحال زیرغور نہیں ہے۔ پاکستان کے وزیر کامرس خرم دستگیر خان نے یہ بات بتائی۔ قومی اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی منفی فہرست میں موجودگی اس بات کا اشارہ ہے کہ اسے پسندیدہ ترین ملک کا موقف نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مودی حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک کوئی باہمی تجارتی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ نان ٹیرف رکاوٹوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ اس معاملے میں ہر واقعہ سے انفرادی طور پر نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 150 ہندوستانی اشیاء واگھا سرحد کے ذریعہ درآمد کی جارہی ہیں۔