حیدرآباد۔ 30اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) وسطی اٹلی کو دہلادینے والے زلزلہ کے پیش نظر ہندوستان کوسونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انڈین نیشنل سنٹر فار اوشین انفارمیشن سرویسس (آئی این سی او آئی ایس ) نے آج یہ بات بتائی۔ وسطی اٹلی کے ساحلی علاقہ کے قریب ہوئے زلزلہ اور تاریخی زلزلہ و سونامی کی معلومات کی بنیاد پر ہندوستان کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ آئی این سی او آئی ایس نے اپنے بلیٹن میں یہ بات بتائی۔ اس بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ وسطی اٹلی میں ہندوستانی معیار وقت 12:10دوپہر کو ہوئے اس زلزلہ کی شدت 6.5درج کی گئی۔