ہندوستان کو آئندہ 20 برسوں میں 1600 طیاروں کی ضرورت ، نائب صدر بوئینگ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آئندہ بیس برسوں میں ہندوستان کو 1600 نئے ایرکرافٹ جن کی مالیت 205 کھرب امریکی ڈالر ہوگی کی ضرورت پیش آئے گی ۔ دنیش کیسکر نائب صدر بوئنگ کمرشیل ایر پلنس نے انڈیا ایویشن 2014 کے موقع پر اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہوا بازی شعبہ میں ترقی کے لیے منصوبہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ہوا بازی اس بات کی توقع رکھتی ہے کہ آئندہ چھ سالوں میں طیاروں کی تعداد چار سو سے ایک ہزار ہوجائے گی اور مزید ایک ہزار طیارے آئندہ 14 سالوں میں خریدنے ہوں گے ۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ ڈریم لائینرس 987 جس کو ایر انڈیا کو سربراہ کیا گیا میں محفوط مدات نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بوئنگ نے عالمی طور پر سولہ ایرلائنس کو طیارے ڈیلیور کرچکے ہیں جب کہ اس سے اب تک 13.3 ملین مسافرین سفر کرچکے ہیں ۔۔