نئی دہلی، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کمپنیوں کے نوکری دینے کے رجحان کے معاملے میں عالمی سطح پر اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے لیکن نوکریوں میں اضافہ کی رفتار آئندہ تین ماہ میں سست تر ہوجائیگی ، گلوبل اسٹافنگ فرم میان پاور گروپ نے آج یہ بات کہی۔ تائیوان نے سہ ماہی سروے میں اپنا اول مقام قائم رکھا اور ہندوستان میں 2015ء کے ستمبر کی سہ ماہی مدت میں دیہی اور نیم دیہی علاقوں میں روزگار سے متعلق سرگرمیوں میں جہت آنے کی توقع ہے ۔ اس سروے سے معلوم ہوا ہے کہ جولائی ۔ ستمبر کی مدت میں تنخواہوں کے معاملے میں بڑھوتری ضرور آئی لیکن ملازمتیں فراہم کئے جانے کی مجموعی شرح توقع سے کچھ کم ہے ۔