نئی دہلی ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام( ہندوستان کو عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پولیو سے پاک قرار دیا جانا ’’تاریخی کارنامہ‘‘ ہے اور اب اسے دیگر ممالک جیسے پاکستان، نائجیریا اور افغانستان کی اس مرض کے خلاف اُن کی جدوجہد میں اعانت کرنا چاہئے، صدرجمہوریہ نے آج یہ بات کہی۔ وہ یہاں روٹری انٹرنیشنل کے زیراہتمام پولیو فری کانکلیوو 2014ء کا افتتاح کرتے ہوئے مخاطب تھے۔