نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کشمیری علحدگی پسند قائدین نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے مشاورت کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر جیسے پیچیدہ مسئلہ کو حل کرنے میں ہندوستان اور پاکستان کی مدد کی کوشش کررہے ہیں ۔ اس مسئلہ کو سیاسی طور پر ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔ حریت کانفرنس کے صدر نشین میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پیچیدہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے سیاسی پیشرفت ضروری ہے ۔حریت کا ایجنڈہ یہی ہے کہ تمام فریقین ہندوستان ‘پاکستان اور کشمیری عوام کو مل کر یہ مسئلہ حل کرنا چاہئے ۔ جے کے ایل ایس سربراہ یٰسین ملک نے بھی انہی خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ گذشتہ 22 سال سے پاکستان قومی دن کی تقاریب میں شرکت کررہے ہیں۔