ہندوستان نے 130 ملین افراد کو غربت سے نکالا: ایوانکا

نئی دہلی ۔ /28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم نے دعویٰ کیا کہ ایوانکا ٹرمپ کا بیان کہ ہندوستان نے 130 ملین افراد کو غربت سے باہر نکالا ہے ۔ سابق یو پی اے حکومت کی میعاد کا حوالہ ہے ۔ ایوانکا ٹرمپ نے کہا تھا کہ 130 ملین افراد کو ہندوستان میں غربت سے نجات دلوائی ہے ۔ سابق مرکزی وزیر فینانس نے اپنے ٹوئیر پر کہا کہ ایوانکا ٹرمپ کا یہ بیان درحقیقت سابق یو پی اے حکومت کی میعاد 2004 ء تا 2014 ء کی طرف اشارہ تھا ۔ اپنے کلیدی خطاب میں عالمی صنعتکاروں کی چوٹی کانفرنس سے حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہندوستان نے 130 ملین افراد کو غربت سے نجات دلائی ہے اور اب بھی وزیراعظم مودی کی قیادت میں فروغ پذیر ہے ۔