ہندوستان نے پٹھان کوٹ تحقیقات میں پاکستان سے مدد کیوں طلب کی

نئی دہلی ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے حکومت پاکستان سے پٹھان کوٹ میں دہشت گرد حملہ کی تحقیقات میں مدد طلب کرنے کی وجہ دریافت کی جبکہ پاکستانی تنظیم جیش محمد اس حملہ کے پس پردہ تھی۔ پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امورداخلہ نے حکومت سے وضاحت طلب کی کہ پاکستان سے مدد کیوں مانگی گئی تھی۔