ہندوستان نے اقلیتی حقوق کی دستوری ضمانت : امریکہ

واشنگٹن ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ نظم ونسق کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوب اور وسطی ایشیاء الیس ویلس نے کہا ہیکہ ہندوستان لچکدار جمہوریت ہے جس نے اقلیتوں کو آزادی مذہب کیلئے حقوق کی دستوری ضمانت دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے انسانی حقوق کے تعلق سے تمام ممالک بشمول ہندوستان کے گفت و شنید کئے ہیں۔