ملک جیٹ طیاروں کی برآمد کا مرکز بن جائیگا: لاک ہیڈمارٹن
نئی دہلی۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی اہم ہوائی جہاز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے کہا کہ ہندوستان میں 165 بلین ڈالر کی قیمت سے بنے لڑاکا طیارے F-16 کی تیاری کے منصوبے کو قطعیت دینے پر ہندوستان آئندہ چند دنوں میں لڑاکا طیاروں کی برآمد کا اہم مرکز بن جائے گا۔ مسٹر ویویک لعل، نائب صدر لاک ہیڈ مارٹن اسٹرائجی اینڈ بز,نس ڈیولپمنٹ کے مطابق ہندوستان میں نہایت ہی اڈوانس ٹیکنالوجی یافتہ F-16 بلاک 70 ، طیاروں کی پیداوارر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پیداوری یونٹ کے قیام کے پانچ سال کے اندر ہی ہندوستان F-16 طیاروں کی پیداوار شروع کردے گا اور ایک سال کے اندر دو سو F-16 طیاروں کو وہ ہندوستان سے برآمد کرے گا۔ مسٹر لعل کے مطابق Block 70، F-16، طیارہ بہت ہی جدید آلات سے لیس، اس کا راڈار (AESA) سے لیس ہوگا۔ جدید کاک پٹ، اڈوانس ہتھیار، طویل مسافت کے قابل فیول ٹینک، Auto GCAS اور اڈوانس انجن جو طویل خدماتی سرویس دے گا۔