ممبئی۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ملک میں راست بیرونی سرمایہ کاری کا رجحان گزشتہ دو مالیاتی برسوں کے دوران کوئی خاص نہیں تھا، لیکن جاریہ مالیاتی سال بیرونی سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری آئی ہے اور اب تک بیرونی سرمایہ کاری کا نشانہ 29.34 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالیاتی سال 2007ء اور مالیاتی سال 2011ء کے درمیان ایف ڈی آئی سرمایہ کاری کا مجموعی فیصد سُست رفتاری کا شکار تھا۔ سرمایہ کاری میں گراوٹ آئی تھی اور مالیاتی سال 2012ء اور 2013ء میں مزید کمی واقع ہوئی تھی، تاہم 2014ء میں بیرونی راست سرمایہ کاری کی رفتار میں بہتری آئی ہے۔ مالیاتی سال 2014ء کے اپریل و جنوری کے درمیان ایف ڈی آئی سرمایہ کاری 29.34 بلین ڈالر رہی ہے۔