نئی دہلی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان میں کاروبار کو آسان اور سہل بنانے کی کوششوں کے سلسلہ میں حکومت نے نئے صنعتی قانون سے متعلق مسائل کی یکسوئی اور ضروری تبدیلی کیلئے تجاویز حاصل کرنے کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ وزارت کارپوریٹ امور نے پہلے ہی سے کمپنیز ایکٹ 2013 میں تبدیلیاں لائی ہیں جس کے بیشتر دفعات کا نفاذ یکم اپریل 2014 سے عمل میں آیا ہے گوکہ صنعتکاروں نے اس خصوص میں تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سکریٹری کارپوریٹ امور مسٹر انجل چھپ دگل کی زیر قیادت کمپنیز لاء کمیٹی اندرون 6 ماہ اپنی سفارشات پیش کردیگی ۔ وزارت کے جاریہ کردہ احکامات کے مطابق 8 رکنی کمیٹی میں عدلیہ اور صنعت کو بھی علحدگی دی گئی ہے جبکہ کمیٹی کے دائرہ کار میں کمپنیز ایکٹ 2013 پر عمل آوری میں درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت کو سفارشات پیش کرنا ہے اور ازکار رفتہ قانون اصلاحات کمیٹی ‘سی ایس ارے متعلقہ کمیٹی ‘ لاء کمیشن اور دیگر اداروں سے موصولہ سفارشات کا جائزہ لینا ہے ۔ گذشتہ ماہ حکومت نے کہا کہ کمپنیز ایکٹ 2013 کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی اور حال ہی میں حکومت نے اس قانون میں بعض ترامیم پیش کی ہے ۔