نئی دہلی ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو اپنے پڑوسی ممالک افغانستان اور پاکستان سے ہندوستان میں پولیو کی درآمد کا خطرہ ہے۔ حکومت نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ مرکزی وزیرصحت جے ڈی نڈا نے کہا کہ عالمی تنظیم صحت کے ذرائع کے بموجب دنیا بھر میں صرف دو ممالک میں پولیو کی وباء پائی جاتی ہے اور ہندوستان میں بھی ان ممالک سے اس وباء کے پہنچ جانے کا خطرہ ہے کیونکہ دونوں ہندوستان کے پڑوسی ممالک ہیں۔