ہندوستان میں نوکر شاہی سب سے بڑی رکاوٹ : آسٹریلیائی وزیر

ملبورن۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے نئے وزیر تجارت نے ہندوستان میں موجود نوکرشاہی کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہندوستان میں ایک سازگار تجارتی ماحول کی راہ میں یہی نوکرشاہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ’’آستینوں کو چڑھاتے ہوئے کہنیوں کے ذریعہ دوچار جھٹکے دیتے ہوئے‘‘ ہی کام نکالا جاسکتا ہے۔ گزشتہ وزیر تجارت اسٹیون سیویو نے کہا تھا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں تجارت کے بہترین مواقع اور ماحول دونوں موجود ہیں تاہم یہاں کی نوکرشاہی بھی کافی مستحکم ہے جہاں کبھی کبھی اپنا کام نکالنے کیلئے آستینس چڑھانے کی نوبت بھی آجاتی ہے۔ سیویو کو آسٹریلیا کے سابق وزیر تجارت اینڈریو کی جگہ پر وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیائی حکومت ہندوستان کیساتھ مفت تجارت کے اپنے معاہدہ کی پابند ہے اور آسٹریلیا اپنی تمام تر توجہ اس جانب مرکوز رکھے گا۔