لکھنؤ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش کے وزیر شہری ترقی اعظم خاں نے کہا کہ ہندوستان بھر میں مسلمان بدنصیبی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی زندگیاں ناگفتہ بہ حالات سے دوچار ہیں۔ نریندر مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی لیڈر نے ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک نیوز ویب سائیٹ نے لکھا ہے کہ ملک کے حکمران نہیں چاہتے کہ مسلمان ترقی کریں۔ انہوں نے مزید ایک متنازعہ ریمارک کا حوالہ دیا اور کہا کہ بہار کے بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے جھارکھنڈ میں ایک انتخابی جلسہ میں کہا تھا کہ جو مسلمان نریندر مودی کو وزیراعظم بنانے کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہیں پاکستان جانا چاہئے، لیکن حکومت نے یہ وضاحت نہیں کہ آخر انہیں کیوں جانا چاہئے۔ وزیر شہری ترقی اعظم خاں نے اس سے قبل بھی حکومت کی کارکردگی پر نکتہ چینی کی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مسلمانوں کو مشتعل کرتے ہوئے گمراہ کرتے آرہے ہیں۔