واشنگٹن 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے صاف ستھری توانائی کے حصول کیلئے ہندوستان کی ستائش کی جہاں اسکے حصول میں اب شدت پیدا ہوتی جارہی ہے۔ امریکہ نے تعریفی جملوں کے استعمال میں کہاکہ ہندوستان ایک ایسا ملک بن گیا ہے جہاں 2022 ء تک ملک میں استعمال کی جانے والی 10 فیصد برقی قابل تجدید توانائی سے حاصل کی جاسکے گی۔ وائیٹ ہاؤز کے ڈپٹی ڈائرکٹر برائے توانائی اور موسمی تغیر رچ ڈیوک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے 2022 ء تک 175 گیگاواٹس قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اُس وقت تک ملک کی 10 فیصد برقی قابل تجدید توانائی سے حاصل ہوگی ۔ مسٹر ڈیوک نے کہاکہ اوباما نے ہر ایجنسی کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو مدنظر رکھیں کہ وہ کیا کرسکتے ہیں اور اُن متبادل کی مسلسل تلاش میں رہیں جسکے ذریعہ زہریلی گیس کا زیادہ اخراج عمل میں آئے۔