قانون پر عمل آوری کیلئے اصلاحات کی ضرورت : امریکی رپورٹ
نیو یارک 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے طاقتور قانون سازی موجود ہے لیکن بڑے پیمانے پر بد عنوانیوں اور جوابدہی کے فقدان کی وجہ سے تشدد پروان چڑھ رہا ہے۔ انسانی حقوق نگرانکار ادارہ نے اپنی عالمی رپورٹ 2014 میں کہا کہ حکومت ہند خواتین اور بچوں کو عصمت ریزی اور جنسی تشدد سے محدود رکھنے سے قاصر ہے۔ اس سے تمام ہندوستانیوں کو حقوق کی فراہمی کا پابند ہونے کا دعوی غلط ثابت ہوتا ہے ۔ 2013 ء میں ہندوستانی عہدیدار مخدوش طبقات بشمول دلتوں ،مذہبی اقلیتوں اور قبائیلی گروپس کے تحفظ سے قاصر رہے۔ ہندوستان میںجنسی حملوں کے نتیجہ میں نئے قانون کی منظوری سے بین الاقوامی توجہ جنسی حملوں پر مبذول ہوگئی لیکن حکومت منظم تبدیلیاں کرتے ہوئے اس مسئلہ پر حقیقی پیشرفت سے قاصر رہی۔ انسانی حقوق نگرانکار تنظیم برائے جنوبی ایشیاء کی ڈائرکٹر مناکشی گنگولی نے کہا کہ حکومت پولیس میں اصلاحات کے اپنے تیقن کی تکمیل سے قاصر رہی۔انسانی حقوق کے نگران کار ادارہ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ اگرچہ ہندوستان میں اس قسم کے جرائم سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ قوانین موجود ہیں لیکن عمل آوری کیلئے انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں۔