ہندوستان میں زیکا وائرس نہیں ۔ وزیر صحت

نئی دہلی ۔ یکم فبروری ( سیحاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں زیکا وائرس کا ایک بھی کیس نہیں ہے مرکز نے آج واضح کیا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اس وائرس پر قابو پانے کیلئے رہنما خطوط کی اجرائی عمل میں آئیگی ۔ شبہ ہے کہ اس وائرس سے پیدائشی نقص لاحق ہوتا ہے ۔ مرکزی وزیر صحت مسٹر جے پی ندا نے آج ایک اعلی سطح کے اجلاس میں اس مسئلہ کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے اور زیکا وائرس سے نمٹنے کیلئے رہنما خطوط تیار کئے جا رہے ہیں۔ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے بھی اس پرہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا ۔