نئی دہلی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تازہ زلزلہ میں جو کل ہندوستان کے کئی علاقوں میں آیا تھا، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ 21 افراد صرف بہار میں ہلاک ہوئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے آج کہا کہ بہار میں کل کے زلزلہ سے جملہ 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ یو پی میں مزید دو اور مغربی بنگال میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ مرکزی حکومت نے متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن امداد کا تیقن دیا ہے۔ تاہم کوئی درخواست ہنوز وصول نہیں ہوئی۔ قومی آفات سماوی ردعمل فورس اور ہندوستانی فضائیہ حکومت کی جانب سے کسی بھی درخواست کے وصول ہونے کی صورت میں روانگی کیلئے چوکس حالت میں رکھی گئی ہے۔