ہندوستان میں دہشت گردوں کو داخل کرنے آئی ایس آئی کوشاں

نئی دہلی ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی آئی ایس آئی نے دہشت گردوں کو ہندوستان میں داخل کرنے کی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے تاکہ وہ یہاں پر دہشت گرد حملے کرسکیں جیسا کہ گذشتہ ہفتہ گرداس پور میں کیا گیا تھا۔ محکمہ سراغ رسانی کی فراہم کردہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری ذرائع نے کہا کہ سرحد پار سے ماضی قریب میں اپنی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے۔ یہ تمام کوششیں آئی ایس آئی ہندوستان میں دہشت گرد حملے کرنے کے مقصد سے کررہی ہے۔ محکمہ سراغ رسانی نے آئی ایس آئی کی نئی حکمت عملی بے نقاب کی تھی جس کے تحت جموں و کشمیر سے آگے بڑھ کر ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گرد حملے کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

 

دیہاتوں کو برقی سربراہی میں صورت کا وزیراعظم کی ہدایت
نئی دہلی ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مدی نے آج ہدایت کی ہیکہ ملک کے تمام دیہاتوں میں برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے اقدامات عاجلانہ بنیادں پر کئے جائیں۔ وہ اس پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد شکایات جاری کررہے تھے۔