نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خوفناک دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ اور اس کی حلیف تمام تنظیموں پر حکومت ہند کی جانب سے قانون غیرقانونی سرگرمیاں (انسداد) کے تحت امتناع عائد کرنے کا امکان ہے۔ ان تمام کو ممنوعہ تنظیمیں قرار دینے کا ایک اعلامیہ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے 16 ڈسمبر 2014ء کو ایوان پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے گروپ کو ہندوستان میں اقوام متحدہ کے شیڈول کے تحت ممنوع قرار دیا جائے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ یہ تنظیم اقوام متحدہ کے دہشت گردی کے انسداد اور اسے کچلنے کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2007 کے تحت ممنوعہ قرار دی جائے گی۔
ماویسٹوں کا سرنگ دھماکہ ، پولیس زخمی
بالانگیر(اوڈیشہ)۔ 13 فبروری ، (سیاست ڈاٹ کام ) اوڈیشہ کی عصری پولیس فورس اسپیشل آپریشن گروپ کا ایک جوان ضلع بالا نگیر کے علاقہ تریکیلا میں ماویسٹوں کے سرنگ دھماکہ میں شدید مخمی ہوگیا۔ یہ جوان کامی منڈہ گاؤں کے قریب جنگل میں تلاشی مہم پر تھا کہ ماویسٹوں کی جانب سے بچھائی گئی سرنگ کی زد میں آگیا۔