ہندوستان میں بزنس کو آسان بنانے کیلئے اقدامات

نئی دہلی۔/10فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) موثر انصاف رسانی نظام کو معیشت کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے وزیر لیبر ڈی وی سدانند گوڈا نے آج کہا کہ حکومت بہت جلد ایسا قانون متعارف کروائے گی کہ سرمایہ داروں کو یہ واضح پیام مل جائے گا کہ ہندوستان میں بزنس کرنا اب مشکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک نئی قانونی موشگافیوں کی پالیسی وضع کرے گی تاکہ محکمہ جات ایک دوسرے کے خلاف مقدمات دائر کرنے سے گریز کریں اور کیسس کی ثالث یا مصالحت کار کے زائد یکسوئی کی جاسکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قومی مقدمہ بازی ( قانونی تنازعات کی یکسوئی ) پالیسی کے ساتھ وزارتوں اور محکموں کی قانون میں ترمیم کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ عدالتوں میں مقدمات کی رفتار کو گھٹایا جاسکے اور اس خصوص میںوزارت فینانس قانون بیع و شریٰ میں ترمیم کرے گی تاکہ چیک باؤنس کیسس سے متعلقہ تنازعات میں عدالتوں پر بوجھ کم کیا جاسکے۔