ہندوستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 350 ملین

نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں جاریہ سال کے ابتدائی 6 ماہ میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں مزید 52 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح 30 جون 2015ء تک صارفین کی جملہ تعداد 352 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریباً 213 ملین (60% صارفین موبائل فونس کے ذریعہ عالمی سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ اینڈ موبائیل اسوسی ایشن آف انڈیا (IAMAT) نے ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا اور بتایا کہ ہندوستان میں انٹرنیٹ کا استعمال نقطہ عروج پر پہنچ گیا ہے جس کے باعث صارفین کی تعداد میں متواتر اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہندوستان میں اب انٹرنیٹ اصل دھارا بن گیا ہے۔