ہندوستان مسابقتی عالمی مسابقتی فہرست میں 45ویں مقام پر پہنچ گیا

نئی دہلی ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کو عالمی مسابقتی فہرست میں 45واں مقام دیا گیا ہے ۔ اس طرح وہ گذشتہ سال کی بہ نسبت چار مقام نیچے آگیا ہے ۔ مسابقتی اعتبار سے سالانہ مقامات کی تالیف بین الاقوامی مالیتی فنڈ کی جانب سے کی گئی ہے ۔ ہانگ کانگ سرفہرست ہے ۔ امریکہ تین مقام نیچے اتر گیا ہے جب کہ ہانگ کانگ نے اپنا مقام مستحکم کرلیا ہے اور ہر سال مقرر کئے جانے والے مقامات میں اسے مسلسل دوسری مرتبہ سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے ۔ نیدرلینڈس نے سرفہرست پانچ ممالک میں اپنا مقام بنالیا ہے گذشتہ سال کی بہ نسبت اس نے 8مقام کی چھلانگ لگائی ہے ۔