ہندوستان عالمی سطح پر تیز ترین ترقی کرتی ایک اہم معیشت

نیویارک۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بھی ہندوستان نے دنیا کی تیز ترین ترقی کرتی ہوئی ایک معیشت کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ہندوستانی قومی مجموعی پیداوار میں ترقی کا اندازہ 7.3 فیصد لگایا گیا ہے جبکہ ایشیا کی اس تیسری بڑی معیشت کی گزشتہ برس ترقی کی شرح 7.5 فیصد رہی تھی۔ اس عالمی جائزے کو ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے لیے ایک خوش کن پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ آئندہ برس اس ملک میں الیکشن منعقد ہونا ہیں۔